غفلت اور اختیارات سے تجاوز پر4ایف آئی اے افسر برطرف
گوجرانوالہ، سیالکوٹ (نیوز رپورٹر، نمائندہ دنیا ) ایف آئی اے گوجرانوالہ زون میں محکمانہ احتساب کا سلسلہ جاری، غفلت اور اختیارات سے تجاوز ثابت ہونے پر چار افسروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا
جن میں سب انسپکٹر ابرار، ارباب، ارتضیٰ اور سب انسپکٹر شہزیب شامل ہیں۔ڈائریکٹر محمد بن اشرف کاکہناہے کہ محکمے میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے کے لیے محاسبہ جاری رہے گا۔