اے سی پسرور ثناشرافت کا بھیلو میں ڈیپ کلیننگ آپریشن کاجائزہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثناشرافت نے گاؤں بھیلو کا دورہ کیا اور وہاں ڈیپ کلیننگ آپریشن کاجائزہ لیا ۔
انہوں نے عملہ صفائی کو صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایات کرتے کہا کہ عوام کو صاف اور صحت مند ماحول کی فراہمی کیلئے انتظامیہ متحرک ہے ،روزانہ کی بنیاد پر صفائی انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔