ٹی ایچ کیوہسپتال میں چیف منسٹر سکریننگ کیمپ کا افتتاح
اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال نے افتتاح کیا، 400 مریضوں کی رجسٹریشن
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں چیف منسٹر سکریننگ کیمپ کا افتتاح کیا، پہلے روز 400 مریضوں کی رجسٹریشن ہوئی ۔اس موقع پر انہوں نے کہا سکریننگ کیمپ کا انعقاد وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صحتمند پنجاب کی جانب انقلابی قدم ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کیمپ میں قائم 9 مختلف کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور مریضوں کی سکریننگ عمل کا جائزہ لیا تین روزہ کیمپ میں صبح 8 سے دوپہر 1 بجے تک مریضوں کا مفت چیک اپ کیا جائے گا کیمپ میں ہیپاٹائٹس بی، سی، بلڈ پریشر، شوگر اور ٹی بی کے مفت ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے جبکہ حاملہ خواتین کا معائنہ، بچوں کی ویکسی نیشن، نیوٹریشن، خاندانی منصوبہ بندی کونسلنگ اور پریسکرپشن کے خصوصی کاؤنٹر بھی قائم کیے گئے ہیں ایم ایس ڈاکٹر مسعود ظفر مان کا کہنا تھاکہ کیمپ کا مقصد شہریوں کو بروقت ر مفت طبی سہولیات فراہم کرنا اور مختلف بیماریوں کی بروقت تشخیص کو یقینی بنانا ہے شہری سہولت سے استفادہ کریں۔