یونیورسٹی آف چناب اور وزیرآباد چیمبر میں معاہدہ
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)یونیورسٹی آف چناب گجرات اور وزیرآباد چیمبر آف کامرس میں ایم اویوطے پاگیا۔
وزیرآباد چیمبر کے نائب صدر مہر راشد رفیق بھٹہ اور یونیورسٹی آف چناب کے ریکٹر رضا چوہان نے معاہدے پر دستخط کئے ۔ایم او یو کے مطابق یونیورسٹی آف چناب،وزیرآباد چیمبر کے ممبران کی فیملیز کو تمام فکیلٹیز میں سمسٹر وائز فیس میں 15 فی صد چھوٹ دیگی جبکہ وزیرآباد چیمبر یونیورسٹی کے طلبہ کیلئے انٹرن شپ پروگرامز اور روزگار کے مواقع فراہم کریگا۔