خاتون سمیت 2 منشیات فروشوں کو قید و جرمانے کا حکم
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن ججز نے خاتون سمیت 2منشیات فروشوں کو قید و جرمانے کا حکم دے دیا ۔
ایڈیشنل سیشن جج طارق بشیر چودھری کی عدالت میں تھانہ فیروزوالہ کے علاقہ عارف ٹائون میں منشیات فروشی کرنے والی مہرین کے خلاف مقدمہ زیر سماعت تھا ۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مہرین بی بی کو 9 سال قید اور 80 ہزار جرمانہ کا حکم دیا۔ پولیس نے ملزمہ سے 1 کلو 580 گرام چرس برآمد ہونے پر 20 جنوری کو مقدمہ درج کیا تھا ۔ ایڈیشنل سیشن جج کامونکے رائے افضال حسین کھرل نے تھانہ صدر کے علاقہ کے منشیات فروشی کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر محمد رمضان کو 9 سال قید ایک لاکھ جرمانہ کا حکم سنایا ۔ پولیس نے 28 نومبر 2025 کو تولیکی روڈ پر ملزم سے 1 کلو 660 گرام چرس برآمد ہونے پر مقدمہ درج کیا تھا ۔