سیالکوٹ:مین ہولز کے ڈھکنوں کے نیچے حفاظتی جال نصب کرنے کا آغاز
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے و ژن اور ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کی ہدایت پر واسا نے شہر کے مختلف علاقوں میں مین ہولز کے ڈھکنوں کے نیچے حفاظتی جال نصب کرنے کا کام شروع کر دیا تاکہ انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے ۔
ابتدائی مرحلے میں محلہ اسلام آباد اور اقبال ٹاؤن میں مین ہولز کے نیچے سیفٹی نیٹس لگانے کا عمل جاری ہے جبکہ عیدالاضحیٰ سے قبل 150 مین ہولز پر نیٹس نصب کر د ئیے جائیں گے ۔