ڈسکہ :خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق
ڈسکہ(نمائندہ دنیا )خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق نواحی گاؤں ملہیکے ناگرہ میں 42 سالہ شخص ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگیا ریسکیو 1122 نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔