قصابوں نے بھی چھریاں تیز کرلیں، منہ مانگے دام
پہلے روز اونٹ ذبح کر نے کا40ہزار،بیل 30ہزار،بکرے کا 10 ہزار تک ڈیمانڈ
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ میں قصابوں نے چھریاں تیز کرلیں، ڈیمانڈ میں اضافے کے باعث ریٹ بڑھ چڑھ کر مانگنا شروع کرد ئیے ، پیشہ ور قصابوں کے ساتھ ساتھ اناڑی قصا ب بھی میدان میں آگئے ۔تینوں دنوں کے مختلف ریٹس بھی مقرر کر د ئیے ہیں۔پہلے روز اونٹ ذبح کر نے کا40ہزار،بیل 30ہزارجبکہ بکرے چھترے کا 8 سے 10ہزار روپے ڈیمانڈ کیا جا رہا ہے ۔ عید میں چند دن رہ گئے ہیں ،شہری قربانی کا جانور خریدنے میں مصروف ہیں تو وہیں پیشہ ور اور اناڑی قصابوں نے بکنگ کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں بینرز آویزاں کر د ئیے ہیں ۔گزشتہ سال کی نسبت جہاں جانوروں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے وہیں قصابوں نے بھی معاوضے میں اضافہ کر دیا ہے ۔پیشہ ور قصابوں نے تینوں دن کے لیے مختلف ریسٹ مقرر کر د ئیے ، دو سرے اور تیسرے روز ریٹس میں10سے 20فیصد کمی کر کے جانوروں کی بکنگ کی جا رہی ہے ۔ قصابوں کا کہنا تھا کہ پیشہ ور قصاب کے جانور ذبح کرنے کا ایک خاص طریقہ ہوتا ہے جانور کو ذبح کر نا اور گوشت بنانا فن ہے جس کا بالکل معقول معاوضہ وصول کیا جاتا ہے ۔