مہنگائی ناقابل برداشت ، حکومتی ناکام ہو گئی:جماعت اسلامی

مہنگائی ناقابل برداشت ، حکومتی ناکام ہو گئی:جماعت اسلامی

پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے اشیا ضروریہ پہنچ سے دور ہو گئیں:ڈاکٹر عبید و دیگر

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )جماعت اسلامی کے امیرحا فظ نعیم الرحمن کی ہدایت پرپٹرولیم مصنوعات میں اضافہ اور مہنگائی کیخلاف نکالی گئی ریلی گئی،ریلی کی قیادت قائم مقام ضلعی امیر ڈاکٹر عبید اللہ گوہر، مشتاق بٹ نے کی،ریلی میں صدر انجمن تحفظ حقوق عوام افتخار احمد بٹ،صابر بٹ، اکرم خان،زمان حیدر چیمہ،مرزا غلام مصطفی،صاحبزادہ رفیق نعیم،عنایت اللہ میتلا،ارسلان حیدر بٹ، جاوید ممبر،سیٹھ ندیم،شیخ سعید انور،فیصل مجید،ابوبکر ساجد،ڈاکٹرحبیب اللہ،محمد ارشد،محمد جاوید سمیت کارکنوں نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر عبید اللہ اور مشتاق بٹ نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ناقابل برداشت ہوچکا ہے ، مہنگائی کے باعث غریب اور متوسط طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے جبکہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہے ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقے کا جینا دوبھر کر دیا ہے ، جماعت اسلامی ہمیشہ ظلم، ناانصافی اور عوامی حقوق کی پامالی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے ، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے اور عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں