ڈپٹی کمشنر کاگوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ،مریضوں کی عیادت
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال گوندلانوالہ کا دورہ کیا۔
جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹرز و طبی عملہ کی حاضری کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی وارڈ، میڈیکل وارڈ، سرجیکل وارڈ، فارمیسی، لیبارٹری، استقبالیہ کاؤنٹر اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان کے لواحقین سے علاج معالجہ، ادویات کی فراہمی اور ڈاکٹرز کے رویہ کے حوالے سے دریافت کیا۔