عید پر جانور کیساتھ ضد ، انا بھی قربان کریں :مولانا اکبر

عید پر جانور کیساتھ ضد ، انا بھی قربان کریں :مولانا اکبر

قربانی خواہشات نفس کو حکم الٰہی پر قربان کرنے کا نام :جمعہ کے اجتماع سے خطاب

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ عید پر جانور ہی قربان نہ کریں بلکہ اپنی ضد،انا،حسد،کینہ،بغض،منافقت اور بدگمانی کو بھی قربان کریں،دل صاف رکھیں تاکہ قربانی قبول ہو،قربانی خواہشات نفس کو حکم الٰہی پر قربان کرنے کا نام ہے ،قربانی کا فلسفہ یہ ہے کہ اہل ایمان اللہ کریم کے راستے میں جان و مال،اولاد اور راحت و آرام قربان کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جامع مسجد نور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عید قربان ہمیں ایثار و قربانی اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے ،قربانی میں نمود و نمائش ریاکاری،دکھاوا نیکیوں کو ضائع کر دیتا ہے ،رضائے الٰہی کیلئے جانور کی قربانی حضرت ابراہیم علیہ اسلام کی عظیم سنت اور اللہ کریم کی اطاعت و وفاداری کا اظہار ہے ،قربانی کے بدلے رقم دینا جائز نہیں ہر صاحب استطاعت مسلمان پر قربانی واجب ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں