گجرات:موٹر سائیکل سے گرنے والے نوجوان کو بس نے کچل دیا
گجرات (سٹی رپورٹر )براق سٹی ہائی وے سرائے عالمگیر، گجرات کے قریب موٹرسائیکل سوار نوجوان بس کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا۔
اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل پر 3 لوگ سوار تھے ، تینوں میں سے پیچھے بیٹھا ہوا ایک 22 سالہ نوجوان رخسار احمد کھاریاں کا رہائشی موٹر سائیکل سے نیچے گرا اور پیچھے سے آتی ہوئی بس کے نیچے آ کر جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو عملہ نے پولیس کی موجودگی میں ڈیڈ باڈی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سرائے عالمگیرمنتقل کر دیا ۔