گجرات:سڑک عبور کر تے موٹر سائیکل کی ٹکر سے 5افراد زخمی

گجرات:سڑک عبور کر تے موٹر  سائیکل کی ٹکر سے 5افراد زخمی

گجرات (سٹی رپورٹر )لیبرٹی گجرات کے سامنے سڑک پار کرتے ایک ہی خاندان کے 5 افراد موٹر سائیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گئے ۔

 ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں میں 3 خواتین اور 2 بچیاں شامل ہیں، جن کی شناخت 38 سالہ زینب، 30 سالہ اقرا اشفاق، 16 سالہ ماہم، 11 سالہ ہاجرہ اور 7 سالہ پاکیزہ کے نام سے ہوئی ہے ۔ تمام متاثرین کا تعلق نور پور شرقی گجرات سے ہے ۔ موٹر سائیکل سوار اپنی بائیک چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ ریسکیو عملے نے زخمیوں کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں