نوشہرہ ورکاں :زہریلا کھانا کھانے سے 17سالہ لڑکی جاں بحق

نوشہرہ ورکاں :زہریلا کھانا کھانے  سے 17سالہ لڑکی جاں بحق

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )زہریلا کھانا کھانے سے 17 سالہ لڑکی جاں بحق، 5افراد کی حالت غیر ہو گئی ۔

 نواحی گاؤں سادھو گورائیہ کی رہائشی 17 سالہ اقرا فاطمہ نے گھر میں کھانا کھایا جس کے بعد طبیعت خراب ہو گئی جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جا رہے تھے کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی ۔دوسرے واقعہ میں چک چودھری کے رہائشی 60 سالہ مقبول احمد، 35 سالہ نازیہ بی بی، 15 سالہ سحرش، 14 سالہ جمشید اور 11 سالہ جنید کی طبیعت فریج میں رکھے چاول کھانے سے خراب ہو گئی، متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں