نوشہرہ ورکاں :کلینک میں چوری سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

نوشہرہ ورکاں :کلینک میں چوری   سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )ایمان سرجیکل کلینک میں چوری کی واردات، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔

ہسپتال کے سابق ملازم عمر مسیح نے اپنے ساتھی کالو وغیرہ کے ہمراہ ہسپتال کا بیرونی دروازہ ڈپلیکیٹ چابی کے ذریعے کھولا اور دفتر و سٹور کے تالے کاٹ کر لاکھوں روپے ، ادویات اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا ۔بتایا جاتا ہے کہ ملزم عمر مسیح پہلے ہسپتال میں ملازمت کرتا تھا تاہم اسے چوری کے الزام میں ملازمت سے نکال دیا گیا تھا ملزم نے ہسپتال کی ڈپلیکیٹ چابی بھی بنوا رکھی تھی ۔واقعہ کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کے حوالے کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں