موٹر سائیکلوں میں تصادم ‘4زخمی
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )خانکی بیراج کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں 4نوجوان شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، زخمی ہونے والوں کی شناخت طلحہ، قاسم، صائم اور مدثر کے نام سے ہوئی ہے زخمی نوجوانوں میں طلحہ اور قاسم کا تعلق نیا لاہور دھارووال سے بتایا جاتا ہے جبکہ صائم لنگیاوالی اور اس کا دوست مدثر بھی حادثہ میں زخمی ہوئے ۔