سیالکوٹ:سی سی ڈی سے مقابلہ منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سی سی ڈی ٹیم کی منشیات فروش سے مڈبھیڑ ہو گئی ۔
منشیات فروش نبیل عرف بیلو بٹ آف فتح گڑھ سی سی ڈی سے پولیس مقابلے میں زخمی ہو گیا ،بیلو بٹ کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور مسروقہ موٹر سائیکل برآ مد کرلی گئی ، ذرائع کے مطابق ملزم نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی اسی دوران موٹر سائیکل سے گرنے کے باعث ٹانگ ٹوٹ گئی۔