نوشہرہ ورکاں:موٹر سائیکلوں کی ٹکر ، نوجوان جاں بحق ،2زخمی

نوشہرہ ورکاں:موٹر سائیکلوں  کی ٹکر ، نوجوان جاں بحق ،2زخمی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )دو موٹر سائیکلوں کی ٹکر، ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہوگئے۔

ساگو بھاگو گاؤں کے قریب دو موٹر سائیکلیں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ہاشم علی سکنہ چک چودھری موقع پر ہی دم توڑ گیا اور اس کا ساتھی لقمان شدید زخمی جبکہ سبحان علی سکنہ دھوندیاں والا کی دائیں ٹانگ اور دائیں کلائی ٹوٹ گئی۔ ریسکیو 1122نے دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں