ڈسکہ :ستھرا پنجاب کی ہیلپ لائن خاموش ،کوڑے کے ڈھیر

 ڈسکہ :ستھرا پنجاب کی ہیلپ لائن خاموش ،کوڑے کے ڈھیر

ورکرز صبح سو یرے عیدی اکٹھی کرکے چلتے بنے ،شکایات کے با وجود شنوائی نہ ہوئی

موترہ(نامہ نگار )ڈسکہ کے شہریوں کو عیدالاضحی کے موقع پر ستھرا پنجاب کی ہیلپ لائن 1139بھی ریلیف فراہم نہ کرسکی، قربانی کے جانوروں کی باقیات اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کے متعلق ستھرا پنجاب والوں کو آگاہ کرنے کے باوجود شنوائی نہ ہوئی، ڈسکہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے انتظامیہ کی طرف سے 1139ہیلپ لائن دی گئی تھی کہ ستھرا پنجاب کے ملازمین جن علاقوں میں نہیں پہنچ سکتے شہری اس ہیلپ لائن پر کال کریں ان کو فوری ریلیف فراہم کیاجائیگا اوراس علاقہ کی صفائی ستھرائی بھی کروائی دی جائیگی عیدالاضحی کے تینوں دن شہر کے ہر گلی محلہ میں قربانی کے جانوروں کی باقیات اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے رہے علی الصبح ستھرا پنجاب کے ملازمین ہر گلی محلہ میں آئے اور گھروں سے عید اکٹھی کرکے چلے گئے دوبارہ انہوں نے ان گلی محلوں کا رخ نہ کیا شہریوں نے گلی محلوں میں پڑے ہوئے قربانی کے جانوروں کی باقیات اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کے متعلق ستھرا پنجاب کی ہیلپ لائن 1139پر بھی کالیں کیں مگر کوئی ریلیف نہ ملا ریلیف نہ ملنے پر شہریوں نے انتظامیہ کوبھی اس بارے آگاہ کیا مگر وہاں پر بھی کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔شہریوں نے نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں