عید الاضحی پر پارکس،جوائے لینڈزاور فن لینڈ پرشہریوں کا رش
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)عید الاضحی پر پارکس ،جوائے لینڈزاور فن لینڈ شہریوں سے بھرے رہے ۔
سیر گاہوں اور گراؤنڈز پر بھی رش لگا رہا جہاں بچے بڑے سب عید کے تینوں دن خوب لطف اندوز ہوتے رہے ،شہر کے پارکوں گلشن اقبال پارک ،جناح پارک ،لیاقت پارک ،راسخ عرفانی پارک سمیت دیگر تفریحی مقامات پر شہریوں کا رات گئے تک رش لگا رہا،خواتین اور بچے پارکوں میں لگے آسمانی جھولوں ،کشتی ،ٹرین سے لطف اندوز ہوتے رہے جبکہ پارکوں میں بنے جوائے لینڈز اور فن لینڈز میں بھی بچے عید کی خوشیوں کو دو بالا کرتے رہے ۔بچے گھڑ سواری ،اونٹ کی سواری اور کشتی رانی سے بھی لطف اندوز ہوتے رہے ۔اس کے علاوہ بچے فٹ بال ،کر کٹ اور دیگر کھیلوں سے بھی خوب لطف اندوز ہوتے رہے ۔