حافظ آباد:ڈپٹی کمشنر کی جانب سے مریضوں میں مٹھائی تقسیم

حافظ آباد:ڈپٹی کمشنر کی جانب  سے مریضوں میں مٹھائی تقسیم

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگا ر )ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے عید کے موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال، ڈسٹرکٹ جیل اور شیلٹر ہوم کا دور ہ کیا۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کر تے ہوئے انہیں عید کی مبارکباد دی اور ان میں مٹھائی تقسیم کی۔ایم ایس ڈاکٹر ریحان اظہر بھی ساتھ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ جیل کے دورہ کے موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ ملک محمد احمد خاں کے ہمراہ قیدیوں میں مٹھائی تقسیم کی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے شیلٹر ہوم کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے مقیم خواتین اور بچوں میں مٹھائی تقسیم کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں