گجرات:ڈپٹی کمشنر کا عید کے تینوں روز مختلف علاقوں میں صفائی کا جائزہ

گجرات:ڈپٹی کمشنر کا عید کے تینوں  روز مختلف علاقوں میں صفائی کا جائزہ

گجرات (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی نے عیدالاضحی کے تینوں روز گجرات شہر، لالہ موسیٰ،سرائے عالمگیر،جلالپور جٹاں اور ٹانڈہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ستھرا پنجاب صفائی آپریشن کا جائزہ لیا۔

انہوں نے آلائشوں کی کلیکشن، ویسٹ ڈسپوزل، سڑکوں کی صفائی اور عملے کی کارکردگی چیک کی جبکہ شہریوں سے ملاقات کر کے صفائی انتظامات کے حوالے سے رائے بھی لی۔ شہریوں نے سُتھرا پنجاب ٹیموں کی بروقت کارروائی اور صفائی کے مؤثر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں