جامعہ حنفیہ رضویہ سراج العلوم کا جلسہ دستار فضیلت آ ج ہوگا

جامعہ حنفیہ رضویہ سراج العلوم  کا جلسہ دستار فضیلت آ ج ہوگا

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)جامعہ حنفیہ رضویہ سراج العلوم کا 74واں سالانہ دو روزہ جلسہ دستارِ فضیلت آج رات بعد نمازِ عشا زیرِ نگرانی مولانا پیر داؤد رضوی،مولانا صاحبزادہ رؤف رضوی آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ زینت المساجد دارالاسلام میں ہوگا ،

جامعہ سے فارغ التحصیل طلبا کی دستارِ فضیلت ہوگی۔اس موقع پر جامعہ ہذا کے بانی مفتی پیر ابوداؤد صادق رضوی کے گیارہویں عرسِ کی تقریب بھی ہوگی جس میں علما و مشائخ خطاب کریں گے ۔اختتامی دعا 4جون بعد نماز عصر ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں