سٹی پارک وزیرآباد میں صفائی کے بعد ہارٹیکلچر اور باغبانی کا آغاز
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ کی ہدایت پر سٹی پارک سیالکوٹ روڈ وزیرآباد میں صفائی ستھرائی مکمل کرنے کے بعد ہارٹیکلچر اور باغبانی کے کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ،
پارک کی خوبصورتی میں اضافے اور شہریوں کو بہتر تفریحی ماحول فراہم کرنے کیلئے مختلف اقسام کے پودے لگانے ، سبزہ بحال کرنے اور تزئین و آرائش کے اقدامات جاری ہیں۔