محرم کے جلوسوں کو فول پروف سکیور ٹی دینگے :کامران عامر
ڈی پی او منڈی بہائوالدین کی محرم الحرام کے حوالے سے اہلِ تشیع علما سے ملاقات
منڈی بہاؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران عامر خان نے محرم الحرام کے پرامن انعقاد اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے ضلع بھر کے لائسنس ہولڈرز، اہلِ تشیع علما کرام، ذاکرین، منتظمین مجالس و جلوس اور عمائدین کے ساتھ خصوصی اجلاس منعقد کیا۔اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی مجموعی صورتحال، مجالس و جلوسوں کے روٹس، سیکیورٹی انتظامات، ٹریفک پلان، باہمی رابطہ کاری اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی پی او نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلع پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کیلئے ہر وقت الرٹ اور متحرک ہے ، کسی بھی شرپسند عناصر کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شرکا نے محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے ضلعی پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کر ائی۔