سمبڑیال:دوستوں کیساتھ جانیوالے نوجوان کے قتل کا خدشہ

سمبڑیال:دوستوں کیساتھ  جانیوالے نوجوان کے قتل کا خدشہ

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )دوستوں کے ساتھ گھومنے جانے والے نوجوان کومبینہ اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق تھانہ بیگووالہ کے موضع ککا چک کے رہائشی نذیر حسین کا 20سالہ بیٹا علی عید الاضحی کے دوسرے دن دوستوں کے ہمراہ گھومنے کیلئے گیا اور پراسرارطورپر لاپتہ ہوگیا۔ اہل خانہ کو شبہ ہے کہ علی کو اس کے دوستوں طلحہ،اکرام ، مجیب اور طلحہ نے اغوا کر کے قتل کردیا ہے ۔تھانہ بیگووالہ پولیس نے 4ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں