دم کر انے مسجد آنیوالے نوجوان کیساتھ بدفعلی کا ملزم گرفتار
موترہ(نامہ نگار )دم کر انے مسجد آنیوالے نوجوان کیساتھ بدفعلی کرنیوالاملزم گرفتار کر لیا گیا ۔
موضع سرانوالی کے عبدالرحمن نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کا بیٹا دم کر انے کیلئے مسجد گیاتو حافظ شہزاد نے اسے مسجد کے واش روم میں لے گیا اور بدفعلی کرڈالی، پولیس نے ملزم حافظ شہزاد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔