گجرات چیمبر کے سہولت سنٹر میں پاسپورٹ پروسیسنگ کاؤنٹر کی منظوری

 گجرات چیمبر کے سہولت سنٹر میں  پاسپورٹ پروسیسنگ کاؤنٹر کی منظوری

گجرات(سٹی رپورٹر )گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ونڈو سہولت سنٹر میں پاسپورٹ پروسیسنگ کاؤنٹر کی منظوری ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ صدر گجرات چیمبر کی میٹنگ میں پاسپورٹ پروسیسنگ کاؤنٹر بنانے کی خصوصی منظوری دی گئی۔ ون ونڈو سہولت سنٹر کی سروسز میں ممبران گجرات چیمبر کے لیے نادرا، ایف بی آر، ایف ٹی او، پی سی ایس آئی آر، خدمت مرکز کے ساتھ ساتھ پاسپورٹ بنوانے کی سہولت بھی جلد شروع کردی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں