گلیانہ:مصدق عزیز کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
گلیانہ(نامہ نگار)صدر پریس کلب گلیانہ مصدق عزیز کی والدہ کے انتقال پر مختلف شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
سابق صدر پریس کلب راجہ آفتاب ، نمائندہ پی ٹی وی نیوز فرانس زاہد مصطفی اعوان، نمائندہ دنیا نیوز گلیانہ محسن ضیا اعوان اور عمر فاروق اعوان نے مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا کہ والدہ کا سایہ اولاد کیلئے عظیم نعمت ہوتا ہے اور ان کا بچھڑ جانا ناقابلِ تلافی نقصان ہے ۔انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔