پی ایم اے وزیر آ باد کی جانب سے لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی مذمت
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن وزیرآباد کا ماہانہ اجلاس صدر ڈاکٹر جمال ناصر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں ضلع بھر کے معالجین نے بھرپور شرکت کی اور پیشہ ورانہ، طبی اور معاشرتی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔اجلاس کے اختتام پر معروف معالج ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت، کنسلٹنٹ میڈیکل اسپیشلسٹ نے موٹاپے کے موضوع پر ایک جامع اور معلوماتی لیکچر دیا۔ اجلاس میں کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے اور تیزاب گردی کی شدید مذمت کی گئی۔