کامونکے :گھریلو ناچاقی ،سسرال جاکر بیوی پر تشدد ‘زیورات چھین لئے

کامونکے :گھریلو ناچاقی ،سسرال  جاکر بیوی پر تشدد ‘زیورات چھین لئے

کامونکے (نامہ نگار )گھریلو ناچاقی پر شوہر نے ساتھیوں کے ہمراہ اہلیہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

 بتایا گیا ہے کہ ریحانہ منیر شوہر شفیق سے جھگڑے کے بعد میکے سبزی منڈی آ گئی تھی۔ گزشتہ روز شفیق اپنے ساتھیوں اویس، شہروز اور ارشد کے ہمراہ سسرال پہنچا اور ریحانہ منیر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزم جاتے ہوئے ساڑھے تین تولے طلائی زیورات اور موبائل فون بھی چھین کر لے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں