سمبڑیال:مختلف وار داتوں میں لڑکا اور لڑکی اغوا
سمبڑیال(سٹی رپورٹر ) مختلف وارداتوں میں لڑ کے اور لڑکی کو اغوا کر لیا گیا ۔
موضع بھوپالوالہ کے رہائشی عمران کا 15سالہ بیٹا ثمران گھر سے نکلا اورلاپتہ ہوگیا،اہل خانہ کے مطابق اسے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ۔ محلہ اعظم ٹاؤن کی رہائشی فریحہ بی بی کی16سالہ بیٹی انعم شکیل کو نامعلوم افراد اغوا کر کے لے گئے ۔ پو لیس نے مقدمات درج کر لئے ۔