سابق صدر ڈسٹرکٹ بار محسن یعقوب بٹ کے والد انتقال کر گئے

سابق صدر ڈسٹرکٹ بار محسن  یعقوب بٹ کے والد انتقال کر گئے

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ کے سابق صدر محسن یعقوب بٹ کے والد انتقال کر گئے ۔

مرحوم جگر کے کینسر میں مبتلا اور 3ماہ سے علیل تھے ،کوہلو والہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ نماز جنازہ میں ممبران پنجاب بار کونسل ،گوجرانوالہ اور دیگر بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں ، وکلا ،پولیس افسر وں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں