وزیرآباد:نوجوان نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی، حالت تشویشناک

 وزیرآباد:نوجوان نے  پٹرول چھڑک کر خود کو  آگ لگا لی، حالت تشویشناک

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )محلہ محمد پورہ میں نوجوان نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص کا ذہنی توازن درست نہیں، جسم کا 60 فیصد حصہ جھلس گیا، محلہ جلال پورہ دھونکل روڈ کے رہائشی 35سالہ محمد یاسر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، نوجوان نے محلہ محمد پورہ کی گراؤنڈ میں خود کو آگ لگائی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں