بجٹ میں عوام نہیں ،اشرافیہ کو ریلیف ملا :گجرات چیمبر

بجٹ میں عوام نہیں ،اشرافیہ کو ریلیف ملا :گجرات چیمبر

صنعتوں کے فروغ ، برآمدات میں اضافہ کیلئے کوئی لائحہ عمل نہیں :صدر احمد حسن

گجرات (سٹی رپورٹر )گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بجٹ کے حوالے سے سیشن کا انعقاد کیا گیا ،اس موقع پر صدر احمد حسن ، ایگزیکٹو ممبران عمران وڑائچ ، ولید عارف ، ملک حمزہ، عادل اشرف ، ارشد جاوید، منیر پشاوری ، عدنان اقبال مکی ،حاجی زاہد، خالد پرویز بٹ ، اسد بھٹی ودیگر بھی موجود تھے ۔ صدر گجرات چیمبر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 18.8 کھرب کا بجٹ پیش کیا گیا ہے جس میں 7 ہزار ارب روپے خسار ے کا تخمینہ ہے ،بجٹ مشکل معاشی حالات میں پیش کیا گیا ہے لیکن ہم پر امید تھے کہ عام عوام کو ریلیف دیا جائے گا لیکن بجٹ میں صرف اشرافیہ کیلئے ریلیف ہے ۔ ٹیکس کولیکشن کا تخمینہ پچھلے سال کی نسبت 17 فیصد زیادہ رکھا گیا ہے جس کا مطلب ہے کہ ٹیکس پیئرز پر مزید بوجھ ڈالا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کم کیا ہے لیکن 7 فیصد اضافہ بہت کم ہے ، جی ڈی پی گروتھ کا ٹارگٹ 4 فیصد رکھا گیا اور ٹیکس کا ٹارگٹ 17 فیصد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سپر ٹیکس کے خاتمے پر حکومت کو سراہتے ہیں ، کسٹم ڈیوٹیز اور ریگولرٹی ڈیوٹیز میں کمی کی گئی ہے ،مجموعی طور پر بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں ، صنعت کاری کے فروغ کیلئے کوئی لائحہ عمل نہیں ، ایکسپورٹ میں اضافہ کیلئے کوئی اقدامات نہیں ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں