راہوالی:بیٹی ، داماد اورملازم کے قتل کا ملزم گرفتار

 راہوالی:بیٹی ، داماد اورملازم کے قتل کا ملزم گرفتار

طارق وڑائچ نے پسند کی شادی پر فائزہ، عبد الوحید اور ذوالفقار کو قتل کیا تھا

راہوالی (نمائندہ دنیا )تھانہ کینٹ کے علاقہ منڈیالہ وڑائچ میں پیش آنے والے تہرے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا گیا ، پولیس حکام کے مطابق منڈیالہ وڑائچ کے رہائشی طارق وڑائچ کی بیٹی فائزہ نے 3 ماہ قبل عبدالوحید ساکن کالیکی منڈی سے پسند کی شادی کی تھی ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا کہ مقتولہ فائزہ کے والدملزم طارق نے خاندانی رنجش اور پسند کی شادی کے تنازع پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں فائزہ ،عبدالوحید داماد اور ذوالفقار عرف بھٹو گھریلوملازم جا ں بحق ہو گئے اور ملزم طارق وڑائچ فرار ہو گیا ،واردات کے بعد فرارہونے والے ملزم کو ہیومین انٹیلی جنس اور دیگر شواہد کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا ۔ ایس ایچ او کینٹ زبیر سیال نے کہا کہ سفاک قاتل کسی رعایت کا مستحق نہیں ،قانونی تقاضے پورے کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں