منڈی بہاؤالدین:قتل کے مقدمہ میں اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
منڈی بہاؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ منڈی بہاؤالدین نے بین الاقوامی سطح پر اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔
ڈسٹرکٹ آفیسر CCDعامر عباس شیرازی کی زیر نگرانی اور سب انسپکٹر غلام رضا کی کاوشوں کے نتیجے میں اشتہاری ملزم محمد نواز سکنہ مونگ کو انٹرپول کے ریڈ نوٹس کے ذریعے سعودی عرب سے گرفتار کیا گیا۔ملزم مقدمہ نمبر 564/21 تھانہ صدر میں مطلوب تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے طویل عرصہ سے بیرون ملک مقیم تھا۔