تتلے عالی:سیم نالہ اور سیوریج لائنوں کی صفائی نہ ہو سکی
تتلے عالی(نامہ نگار )مون سون کی آمد سیم نالہ اور سیوریج لائنوں کی صفائی نہ ہو سکی۔
مون سون میں سیم نالہ بپھر نے اور گٹروں کا گندا پانی تتلے عالی کے محلہ ابراہیم کالونی ،محلہ راجپوتاں،کرسچن بستی، اسلام پورہ،مسیحی قبرستان ودیگرآبادیوں میں داخل ہوجاتا ہے ۔مقامی این جی اوز اور مکینوں کی جانب سے ضلع کونسل وتحصیل انتظامیہ سے نکاسی آب کیلئے سیوریج لائنوں اور سیم نالہ کی صفائی کیلئے سفارشات بھجوائی تھیں لیکن مون سون قریب آنے کے باوجود سیم نالہ اور سیویج لائنوں کی صفائی نہیں کروائی گئی ۔