سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام ہیلتھ واک
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام ہیلتھ واک کا انعقاد کیا گیا،
بزنس کمیونٹی کے رہنما شیخ ریاض الدین، صدر چیمبر سید احتشام مظہر گیلانی، وی پی سلیمان شیخ، میاں خلیل، شیخ عامر اور ایگزیکٹو باڈی ممبران نے افتتاح کیا ۔ چیمبر آف کامرس سے واک شروع کی گئی جو ن لیگ کے دفتر پر اختتام پذیر ہوئی ۔ اس موقع پر شرکانے صحت کے اصولوں، صفائی ستھرائی، ویکسی نیشن اور بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی کے پیغامات د ئیے ۔