حافظ آباد:ٹرانسفارمر جل گیا 36گھنٹے سے بجلی بند‘ پانی کی قلت
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دُنیا )حافظ آباد کے علاقے پھول ٹاؤن میں ٹرانسفارمر جل جانے کے باعث علاقہ گزشتہ 36گھنٹوں سے بدستور بجلی سے محروم ہے ،
متعدد بار شکایات کے باوجود گیپکو حکام کی جانب سے نہ تو خراب ٹرانسفارمر کی مرمت کی گئی اور نہ ہی اسے تبدیل کیا جا سکا ۔مکینوں کے مطابق ٹرانسفارمر جلنے کے باعث درجنوں گھروں کی بجلی مکمل طور پر بند ہے ،گھروں میں پانی کی قلت پیدا ہو چکی ،روزمرہ کے معمولات درہم برہم ہو گئے ہیں۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ مسئلہ حل نہ ہو ا تو بھر پور احتجاج کیا جائیگا ۔