ناقص صفائی پر سپروائزر برطرف کنٹریکٹر کو 5لاکھ روپے جرمانہ
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے اسد کالونی تاراں والا گلہ، شیخوپورہ روڈ، جی ٹی روڈ اعوان چوک اور رحمن آباد نزد نواب چوک کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
معائنہ کے دوران بعض مقامات پر صفائی کی صورتحال غیر تسلی بخش پائی گئی جس پر انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ سپروائزر کو فوری طور پر ملازمت سے برخاست کرنے ، متعلقہ کنٹریکٹر پر 5لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے اور فیلڈ مانیٹرنگ آفیسر کو حتمی شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔