ڈسکہ :مختلف واقعات میں ماں بیٹی سمیت 4خواتین اغوا
موترہ، ڈسکہ(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )مختلف واقعات میں ماں بیٹی سمیت 4خواتین کو اغوا کر لیاگیا۔
چیلیکے گورائیہ میں انور گھمن کی 20سالہ بیٹی کو اﷲ رکھا، حیدر علی، محبوب نامعلوم کے ہمراہ اغوا کر کے اور 3لاکھ روپے بھی لے گئے ، محلہ اسلام پورہ کے محمدنواز کی 19سالہ بیٹی گھر سے ضروری کام کیلئے گئی تو نامعلوم نے اغوا کرلیا جبکہ سیوکے میں محمدانور کی بیوی اور بیٹی کو ملزم اکمل 4نامعلوم ملزموں کے ہمراہ اغوا کر کے لے گئے ۔