سیالکوٹ:مدرسے واپس آنے والی طالبات سے نا زیبا حرکات ‘ ویڈیو وائرل
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تھانہ کینٹ کے علاقے بوتھ محلہ رانی چک میں مدرسے سے واپس آنے والی بچیوں کے ساتھ مبینہ نازیبا حرکت کے واقعہ کی ویڈیو وائرل ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق شہریوں نے تھانہ کینٹ پولیس اور متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ ہے کہ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرتے ہوئے ملزم کو فوری گرفتار کیا جائے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔