ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ریونیو ٹیکسز کی وصولی پر تبادلہ خیال

ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس  ریونیو ٹیکسز کی وصولی پر تبادلہ خیال

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلٰی مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ریونیو سروسز کی ڈیجیٹائزیشن اور شفافیت کو یقینی بنانے ،

زمین حقداران کے حقوق کے تحفظ اور تمام خدمات کی آن لائن دستیابی یقینی بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ریونیو ٹیکسز کی وصولی، انکم بیسڈ ٹیکس کی وصولی، واٹر ریٹ، پلس پراجیکٹ اور گورنمنٹ کی اراضی کی نشاندہی، سہی استعمال کے حوالے سے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب حیات نے تمام تحصیلوں کی ریونیو امور کے حوالے سے کارکردگی پر بریفنگ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں