دریائے جہلم میں نہانے ، تیراکی کشتی رانی ،تفریحی سرگرمیوں پر پابندی

دریائے جہلم میں نہانے ، تیراکی  کشتی رانی ،تفریحی سرگرمیوں پر پابندی

پھالیہ (نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ نے دریائے جہلم میں نہانے ، تیراکی ، کشتی رانی اور دیگر تفریحی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی ۔

حکم نامے کے مطابق حالیہ دنوں میں دریائے جہلم میں نہانے اور تیراکی کے دوران حادثات کے خدشات اور انسانی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر یہ اقدام کیا گیا ہے حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ دریائے جہلم میں نہانے تیراکی کرنے کشتی چلانے اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں