چودھری محمد اسحاق نے الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کردیا

 چودھری محمد اسحاق نے الیکشن  سے دستبرداری کا اعلان کردیا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سابق وزیر جیل خانہ جات چودھری محمد اسحاق نے حلقہ ایل اے 36جموں 3سیالکوٹ سے الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

یاد رہے کہ چودھری محمد اسحاق نے ن لیگ کے ٹکٹ سے گزشتہ الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی لیکن اس الیکشن میں انکو پارٹی نے ٹکٹ نہ دیا تو انہوں نے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کیا اور انتخابی مہم شروع کردی۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی کی ملاقات کے بعد انہوں نے دستبرداری کا اعلان کردیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں