ٹرانسپورٹ کرایوں میں کم نہ ہو سکی ‘ مسافروں کا احتجاج
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دُنیا )پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود حافظ آباد میں مختلف روٹس پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرایہ جات میں کمی نہ آسکی جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرناپڑ رہا ہے ۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ مقامی ٹرانسپورٹرز متعدد روٹس پر من مانے کرایہ جات وصول کررہے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقررکردہ کرایہ جات پر عمل نہیں ہورہا۔