لالہ موسیٰ:قحبہ خانہ چلانے کے الزام میں خواتین سمیت 4افراد گرفتار
لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )تھانہ ڈنگہ پولیس نے قحبہ خانہ چلانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا،
کارروائی کے دوران مالکہ سمیت 4خواتین اور ایک مرد کو گرفتار کر لیا گیا، ایس اایچ او جہانگیر احمد چدھڑ اور سب انسپکٹر ظہیر عباس کی نگرانی میں کارروائی عمل میں لائی گئی ، مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔