راہوالی:دربار بابا پیروشہید کی اراضی واگزار کرانے کا مطالبہ

راہوالی:دربار بابا پیروشہید کی  اراضی واگزار کرانے کا مطالبہ

راہوالی (نامہ نگار)کنٹونمنٹ بورڈ کی وارڈ نمبر 4کے امیدوار برائے ممبر کنٹونمنٹ بورڈ خواجہ سرمد رضا نائیک نے صوبائی وزیر اوقاف شافع حسین سے ملاقات کی اور ان کو بتایا کہ راہوالی کے معروف دربار بابا پیروشہید کی چاردیواری اور تزین و آرائش کر ائی جائے ،

دربار کی زمین پر ناجائز قبضہ کو آزاد کروا کر انتظامیہ کے سپرد کیا جائے ۔صوبائی وزیر اوقاف شافع حسین نے یقین دہانی کروائی کہ ان کے جائز مسائل کو فوری حل کیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں