برٹش اپلائیڈ کالج ام القیوین کی چھٹی گریجوایشن تقریب
گجرات(سٹی رپورٹر )برٹش اپلائیڈ کالج ام القیوین کے زیرِ اہتمام بیچلر ڈگری کے طلبہ کی چھٹی گریجوایشن تقریب کلچرل ہال میں منعقد ہوئی ،
فارغ التحصیل طلبہ، اہلِ خانہ، اساتذہ، کالج انتظامیہ نے شرکت کی۔ مہمانانِ خصوصی میں ام القیوین کے ڈپٹی رولر شیخ احمد بن سعود بن راشد المعلا، میجر جنرل شیخ راشد بن احمد المعلا تھے ۔